ایک کافر کے وہ تین سوال جن کے جواب ملنے پر اس نے ایمان قبول کرنے کا اعلان کیا ، وہ تین سوال آپ بھی ایمان کی تقویت کیلئے ضرور پڑھیں
  15  مئی‬‮  2018     |     اوصاف سپیشل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ايک کافر نے ايک بزرگ سے کہا اگر تم ميرے تين سوالوں کا جواب دے دوں تو ميں مسلمان ہوجاؤں گا. جب ہر کام اللہ کي مرضي سے ہوتا ہے تو تم لوگ انسان کو ذمہ دار کيوں ٹہراتے ہوں؟ جب شيطان آگ کا بنا ہوا ہو تو اس پر آگ کيسے اثر کرے گي؟ جب تمہيں اللہ تعالي نظر نہيں آتا تو اسے کيوں مانتےہو؟ بزرگ نے اس کے جواب ميں پاس پڑا ہو مٹی کا ڈھيلا اٹھا کر اس کو مارا، اس کو بہت غصہ آيا اور اس نے قاضي کي عدالت ميں بزرگ کے خلاف مقدمہ دائر کرديا. کافر کے تین سوال:

قاضي نے بزرگ کو بلايا اور ان سے پوچھا کہ تم نے کافر کے سوالوں کے جواب ميں اسے مٹي کا ڈھيلا کيوں مارا؟ بزرگ نے کہا يہ اس کے تينوں سوالوں کا جواب ہے. قاضي نے کہا وہ کيسے بزرگ نے کہا اسکے پہلے سوال کا جواب يہ ہے کہ ميں نے يہ ڈھيلا اللہ کي مرضي سے اسے مارا ہے تو پھر اس کا ذمہ دار مجھے کيوں ٹہراتا ہے؟ اس کے دوسرے سوال کا جواب يہ کہ انسان تو مٹی کا بنا ہے پھر اس پر مٹي کے ڈھيلے نے کس طرح اثر کيا؟ اس کے تيسرے سوال کا جواب يہ ہےکہ اسے درد نظر نہیں آتا تو اسے محسوس کيوں ہوتا ہے. اپنے سوالوں کے جواب سن کر کافر فورا مسلمان ہوگيا. دوستوں..... جو لوگ اللہ تعالیٰ کے لیے اپنی زندگی وقف کرديتے ہيں اللہ رب العزت ان کی تربيت کرتے ہيں اور کس موقع پر کيا بات کرنی ہے اللہ تعالي انہیں سمجھا ديتا ہے.


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved