کے ٹو کلر نے سکرچن کو ہرا کر کے ٹو پریمئر لیگ فٹ بال کپ جیت لیا
  15  مئی‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

شگر(سپورٹس نیوز) کے ٹو کلر نے سکرچن کو ہرا کر کے ٹو پریمئر لیگ فٹ بال کپ جیت لیا۔کے ٹو کلر نے فائنل مقابلہ ایک گول سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کردی۔کے ٹو سٹیڈیم شگر میں جاری پانچ روزہ کے ٹو پریمئر لیگ فٹ بال کپ اختتام پذیر ہوگئے۔ ٹورنامنٹ میں مجوعی طور شگر سنٹر کے تمام کلبوں نے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جبکہ فائنل مقابلہ کے ٹو کلر اور سکرچن کے

درمیان کھیلا گیا۔ جس میں کلر نے سکرچن کو ایک گول کے مقابلے میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کردی۔سنسنی خیز مقابلے کے بعدکے ٹو کلر نے کھلاڑی جمیل رانا نے دوسری ہالف میں گول کرکے اپنے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔اس طرح انہیں مین آف دی میچ قرار دیا۔مہمان خصوصی ممبر جی بی کونسل وزیر اخلاق حسین نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved