تاجربرادری رمضان میں انتظامیہ سے تعاون کریگی،مسعودالرحمن
  15  مئی‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز) انجمن تاجران گلگت بلتستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری مسعود الرحمن نے کہا کہ رمضان بازار کا کامیاب بنانے کیلئے تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی ،اس سلسلے میں دکانداروں کی جانب سے اشیاء خوردہ نوش کی قیمتوں میں رضاکارانہ قیمتوں میں کمی عوام سے محبت کا عملی ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین احمد رضا چوہدری سے ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں روزہ داروں کو بہتر

سہولت پہنچانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین احمد رضا چوہدری کی کوششیں قابل تحسین ہے تاجر برادری انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یقین دلاتی ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں صبر ،استقامت اور محبت کا درس دیتا ہے اور اس مہینے میں مسلمان اپنے بھائیوں کے ساتھ نرم رویہ اپنانے کے ساتھ اپنے خوشیوں میں شریک کرنے کا درس دیتا ہے اور ہم تاجر برادری نے بھی یہ عہد کیا ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ ملکر عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کردار ادا کریں کیونکہ سماجی خدمات ہی عظیم عبادت میں شمار ہوتا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved