گلگت،قراقریونیورسٹی،14طلباوطالبات میں سکالرشپ کے چیک تقسیم
  15  مئی‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 14 طلبہ وطالبات میں یوایس ایڈ میرٹ اینڈ نیڈ بیس تیسرے بیچ کی سکالر شپ کے چیک تقسیم کیاگیا۔سکالر شپ حاصل کرنے والے طلباء میں 12میں کیمپس کے جبکہ 2ہنزہ کیمپس کے بھی تھے ۔تقریب کے آئی یو کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر محمدرمضان ،رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمیدلون، ڈپٹی رجسٹرار سٹوڈنٹس افئیز خورشیداحمدموجود تھے ۔جنہوں نے طلبہ و طالبات میں سکالرشپ کے چیکس تقسیم کئے۔

سکالر شپ حاصل کرنے والوں میں بی ایس بہوئیرسائنسز کی طالبہ ادیبہ ولد عامر خان ،آنیتہ ولد یونس ،نازمین ولد ولایت علی ، محمد تقی ولد غلام رسول ، شعبہ انگلش کی طالبہ نوشین ولد محمد اسماعیل ،گل شیرہ ولد شاہ نادار، خیرولنساء ،احمدنواز ولد حاجی علی نقوی ،خرم عباس ولد زاکر حسین، شعبہ اکنامکس کی لبنہ علی ولد امان علی شاہ ، ریشم ولد محمد یاسین، انیلہ ولد شیر باز، شعبہ آئی ار کے طالب علم فریدالرحمن ولد زیراور خان موجود تھے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved