سکردو،پولیس میں75آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے2ہزارسے زائدنوجوان پہنچ گئے
  15  مئی‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

سکردو(نامہ نگار )سکردو پولیس میں 75 آسامیوں کیلئے بے روزگاروں کا سمندر امڈ آیا ، 2 ہزار سے زائد امیدوار پولیس بھرتیوں کیلئے پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سکردو میں میٹرک سے لیکر ایم اے تک پڑھے لکھے نوجوانوں میں بے روزگاری اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ کسی بھی محکمے میں 5/10نوکریوں کے ٹیسٹ انٹرویو ہوں تو ہزاروں کی تعداد میں نوجوان قسمت آزمائی کرتے ہیں اور بالکل اسی طرح کی صورتحال گزشتہ دنوں پیش آئی جب سکردو پولیس کو

(SPU) کے کوٹے میں 4ڈرائیوروں سمیت 75آسامیوں کی گنجائش ملی جس میں دو ہزار سے زائد نوجوانوں نے روزگار کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔ ان بے روزگار وں میں پاک آرمی کے ریٹائرڈ جوان بھی شامل ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved