مہنگائی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،فرمان علی
  15  مئی‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز)صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی گلگت بلتستان فرمان علی اپنے ایک بیان میں کہا ہے رمضان میبارک کے با بر کت مہینہ میں گلگت بلتستان میں مہنگائی کا طوفان کھڑا کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام متعلقہ آفیسران چیک اینڈ بیلنس اور تمام دوکانوں اور سبزی منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں چیک کرنے کے پابند ہونگے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی

کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں جو تاجر حضرات صوبائی گورنمنٹ کے ساتھ تعاون کرینگے اور رمضان بازارمیں اپنا سٹال لگائیں گے اُن کو خصوصی طور پر سرٹفیکیٹ اور اُن کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانوں کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved