ہنزہ ،پی پی پی نے مذکورہ نا انصافی کے حوالے سے چند دن قبل احتجاج کیا تھا
  15  مئی‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

ہنزہ ( پ ر) پأاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ کے صدر ظہور کریم (ایڈووکیٹ) کی قیادت میں ضلعی کا بینہ بشمول تحصیل کا بینہ پی پی پی نے انتظامیہ کے سربراہ سید علی اصغر سے ملاقات کی۔ اور سول ہسپتال علی آباد میں غیر قانونی و چور دروازوں سے بھرتیوں کے حوالے سے عوام کے تحفظات سے انھیں آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر سیکریٹری صحت اور ڈائیریکٹر صحت سے بات کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی۔ نیز ان کے تحفظات کو رفع کرنے کی بھی یقین دہانی کرایا گیا۔ پی پی پی نے مذکورہ نا انصافی کے حوالے سے چند دن قبل احتجاج کیا تھا۔ لیکن ڈپٹی کمشنر کی حوصلہ افزا یقین دہانی

پر یہ احتجاج موخر کیا گیا پارٹی اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہنزہ میں مقامی ملازمین کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ وفد کے ہمراہ اعجاز گلگتی نائب صدر پی پی پی ہنزہ، فرمان کریم صوبائی نائب صدر لیبر ونگ،صداقت شہاب سیکریٹری اطلاعات،منظور حُسین برچہ ڈپٹی جنرل سیکریٹر ،وزیر زادہ احتشام اللہ بیگ تحصیل صدر اورنصراللہ لیبر ونگ کے صدر نے شرکت کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved