ضلع شگر ایک زرعی علاقہ ہے،عابد حسین
  16  مئی‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

شگر( پ ر) صدرایگریکلچر ایسوسی ایشن شگر عابد حسین نے کہا ہے کہ ضلع شگر ایک زرعی علاقہ ہے۔ یہاں کی زرخیز زمین ،پانی کی فراوانی اور آب و ہوا بہترین فصل اور پھل فروٹ کیلئے انتہائی موزون ہے۔ تاہم مناسب رہنمائی نہ ہونے سے خاطر خواہ پیداوار نہیں ہورہے ہیں۔اگر کسانوں کو مناسب رہنمائی دی جائے تو بہتر پیداوار پیدا ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں

جس کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کسانوں میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع شگر میں420کنال اراضی پر محکمہ زراعت کی جانب سے نرسری قائم ہے تاہم ان کی دیکھ بھال کیلئے صر22ملازمین ناکافی ہے لہذا فوری طور ضلع شگر میں محکمہ زراعت کی فروغ کیلئے ملازمین اور اہلکاروں کی تعداد کو بڑھایا جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved