گلگت بلتس تان چیف کورٹ کا ’’وی بوک‘‘ کیخلاف 29مئی تک حکم امتناعی جاری
  16  مئی‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز)گلگت بلتستان چیف کورٹ نے جی بی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور جی بی ایمپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز کی تحریری درخواست پر کسٹم کے نئے وی بوک کے خلاف 29مئی تک حکم امتنائی جاری کردیا ،گلگت بلتستان چیف کورٹ کا مختصر فیصلہ ،تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں نافذ کسٹم حکام کی جانب سے نئے قانون WeBOCکے خلاف جی بی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور گلگت بلتستان ایمپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز کی حکم امتنائی کیلئے دی جانے والی

درخواست منظور کرتے ہوئے چیف کورٹ نے 29مئی تک نئے کسٹم قانون وی بوک کے خلاف بدھ کے روز حکم امتنائی جاری کردیا ۔واضح رہے کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈستریز اور گلگت بلتستان ایمپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز نے پاکستان کسٹم کی جانب سے WeBOCقانون کے نفاذ کے خلاف گورننس آڈر 2009کے آرٹیکل 71(2)کے تحت درخواستیں دائر کردیں تھیں کہ جب تک گلگت بلتستان میں ٹیکس کا قانون لاگو نہیں ہوتا تب تک کوئی بھی ٹیکس کا نیا قانون نافذنہیں کیا جاسکتا ،اس لئے گلگت بلتستان میں سابقہ قانون کے تحت ہی کسٹم کی وصولی جاری رکھنے کا حکم اور نئے قانون کو معطل کیا جائے ،جس چیف کورٹ کے چیف جج پر مشتمل 2رکنی بنج نے وی بوک کو 29مئی تک معطل کرتے ہوئے سابقہ قانون کے تحت کسٹم کی وصولی کا حکم صادر کئے اور فریقین کو نوٹسز جاری دیئے کہ فوری طور پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیا جائے ،چیمبر آف کامرس کی جانب سے صدر ناصر حسین راکی اور ایمپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز کی جانب سے محمد اسمعیل نے درخواست دائر کررکھی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved