ماہ رمضان میں یوٹیلٹی سٹورز میں معیاری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائی جائے ،حافظ حفیظ الرحمٰن
  16  مئی‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کو ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان میں یوٹیلٹی سٹورز میں معیاری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائی جائے رمضان پیکیج کے تحت دیئے جانے والے تمام رعایتی اشیاء کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ روزہ داروں کو رعایتی اشیاء کی خریداری میں مسائل کا سامنا نہ

ہو۔ ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ2دنوں میں گلگت بلتستان کے تمام یوٹیلٹی سٹورز میں رمضان پیکیج کے تحت دیئے جانے والے تمام اشیاء خوردنوش کی دستیابی یقینی بنایا جائے گا اور یوٹیلٹی سٹورز کو مقررہ اوقات میں کھلا رکھنے کا پابند کیا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved