گلگت:جعلی سگریٹ کی فروخت پر 4 دکانیں سیل،جرمانے عائد
  6  جولائی  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز) اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے حکم پر میونسپل اور فوڈ انسپکٹرکا ایم سی فورس کے ہمراہ شہر کے دکانوں میں چھاپے ،جعلی سگریٹ کی بڑی مقدار برآمد 4دکانوں کو سیل دکانداروں پر بھاری جرمانے ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر/سب ڈویژنل مجسٹریٹ حسین احمد رضا چوہدری کے حکم پر جمعہ کے روز میونسپل مجسٹریٹ علی عباس ،فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے،گھڑی باغ بازار میں

چھاپے کے دوران 4دکانوں سے بڑی مقدار میں جعلی ،دو نمبر اور غیر معیاری سگریٹ کے ڈبے پکڑے گئے ،میونسپل انسپکشن ٹیم نے موقع پردکانداروں کی جانب سے دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 3دکانوں کو سیل کردیا گیا اور دکانداروں کو نوٹسز جاری کردئے گئے کہ فوری طور پر اپنے گوداموں کو پابندی شدہ سگریٹ کو ہٹادیں اور انہیں تلف کردیں بصور ت دیگر چھاپوں کے دوران برآمدگی پر سخت سزاوں کے ساتھ دکانوں کو ہمیشہ کیلئے سیل کردئے جائیں گے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved