مظفرآباد،رمضان المبارک کی آمد پر واپڈا اور برقیات کا عوام کو پہلا جھٹکا
  16  مئی‬‮  2018     |      کشمیر

مظفرآباد(سٹی رپورٹر)رمضان المبارک کی آمد پر واپڈا اور برقیات کا عوام کو پہلا جھٹکا ۔دارالحکومت مظفرآباد اور گردونوح میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ۔کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ۔گزشتہ روز واپڈا اور برقیات نے صبح 9بجے اچانک دارالحکومت مظفرآباد ،گڑھی دوپٹہ ،کہوڑی ،پٹہکہ سمیت تمام علاقہ جات کی بجلی بند کر کے کاروبار زندگی معطل کر کے رکھ دیا ۔بجلی بندش سے تمام گھریلو الیکٹرانکس کا استعمال ناممکن ہو کر رہ گیا ۔جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔رمضان المبارک میں

ہمیشہ اچانک بجلی بند کے کے عوام کو عذاب میں ڈال دیا جاتا ہے ۔جبکہ ایکسےئن برقیات شبیر قریشی نے اوصاف رابطہ پر بتایا کہ بجلی برقیات نہیں بلکہ واپڈا نے بند کی ہے ۔واپڈا کے ذمہ داران نے محکمہ برقیات کو بتایا کے تربیلا،منگلا کے پاور ہاؤس ٹرپ کر گئے ہیں جس کی وجہ سے آزادکشمیر ہی نہیں بلکہ پاکستان کے کئی شہروں کی بجلی بھی بند ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved