میرپور،فلسطین، عراق، شام اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر مسلم امہ کو یکجان ہو نے کی ضرورت ہے
  16  مئی‬‮  2018     |      کشمیر

میرپور(بیورورپورٹ)فلسطین، عراق، شام اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر مسلم امہ کو یکجان ہو نے کی ضرورت ہے بیت المقدس میں نہتے مسلمانوں کا قتل عام خواتین اور بچوں کی شہادتوں پر خاموش نہیں رہا جا سکتا مسلمانوں پر کئے جانے والے مظالم کا اقوام متحدہ نے تماشا دیکھا نوٹس لینے میں سستی برادشت نہیں کی جا ئے گی نہتے مسلمانوں کا قتل عام کسی بھی صورت قبول نہیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نہتے مسلمانوں کے ساتھ ہے دشمن کی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکتا ہے اسلام کے خلاف ہونے والی ہر سازش ناکام بنائیں گے میاں نواز شریف نے جو بات کہی حقائق کے منافی ہے ممبئی حملوں میں پاکستان ملوث نہیں بلکہ ہندو بنیا کا اپنا بنایا ہوا کھیل ہے جس میں جان بوجھ کر ملوث کیا جارہا ہے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف موثر اقدمات اٹھائے ہم پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وقت آنے پر اپنی قیادت صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوارقانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے تھری ھاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری سرحدوں کی ضامن ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے

پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں۔ نیلم جاگراں نالہ پل حادثہ سے پورا خطہ سوگوار ہو گیا ہے۔ پل کی خستہ حالت کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا درجنوں گھروں کے چراغ گل ہو گئے مقامی افراد کو بروقت امدادی کارروائیاں کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آزاد کشمیر حکومت فوری اس معاملے کی تحقیقات کروائے۔ بھارت ہمار ا ازلی دشمن ہے جو مختلف حیلے بہانوں سے افراتفری پھیلانا چاہتاہے۔ آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسیز کا تشدد ،ظلم ،قتل و غارت کشمیریوں کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتے ۔اقوام متحدہ کی قراردادیں ہی اس مسئلہ کا اصل حل ہے ۔بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر پر قبضہ ایک جابرانہ فعل ہے جس کو کشمیری عوام نے کبھی بھی تسلیم نہیں کیا ۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گئے۔آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved