میرپور،سعودی عرب حکومت کی جانب سے نئے قانون کے تحت آنے والے افراد کو بائیو میٹرک کروانا لازمی قرار دے دیا ہے
  16  مئی‬‮  2018     |      کشمیر

میرپور(بیورورپورٹ) سعودی عرب حکومت کی جانب سے نئے قانون کے تحت آنے والے افراد کو بائیو میٹرک کروانا لازمی قرار دے دیا ہے جس کے باعث آزاد کشمیر سے عوام کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں جا کر بائیو میٹرک کر وانا پڑتا ہے جبکہ ہم نے بائیو میٹرک سسٹم کا میرپور میں دوبارہ آغاز کر دیا ہے نادرہ آفس کے بعد اب دوبارہ اللہ کے گھر کی سعادت

حاصل کر نے والوں کیلئے بائیو میٹرک کروانے کیلئے قائد اعظم اسٹیڈیم میں اعتماد کے نام سے دفتر کا آغاز کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجراں کے رہنما وصدر ٹیلر نگ ایسوسی ایشن محمد اقبال منہاس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ جدید دور میں میرپور شہر کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں بائیو میٹرک سسٹم اہلیان میرپور سمیت قریب ترین شہریوں کیلئے بھی ہے اعتماد نے گزشتہ دنوں اپنی سروسز کا آغاز بھی کر دیا ہے میرپور تا کوٹلی ، بھمبر، سما ہنی ،سمیت دیگر علاقوں سے سعودی عرب حج وعمرہ کے سلسلہ میں بائیو میٹرک سسٹم کا آغازکر دیا گیا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved