اسپورٹس اسٹیڈیم پلندری میں کھیلا جانے والا میچ شدیدبارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا
  16  مئی‬‮  2018     |      کشمیر

پلندری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ماسٹر ارشد مرحوم ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپین شپ 2018 ؁ء کا فائنل میچ خان کرکٹ کلب اور نقی شہید کرکٹ کلب کے درمیان سدہنوتی اسپورٹس اسٹیڈیم پلندری میں کھیلا جانے والا میچ شدیدبارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا اورٍٹورنامنٹ انتظامیہ نے دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر وونر قرار دیا فائنل میچ کی تقریب کی مہمان خصوصی جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سابق سیکرٹری جنرل محترمہ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ تھی جبکہ صدارت جنرل سیکرٹری DCAکوٹلی /سدہنوتی سردار خلیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کی تقریب میں سردار سلیم محمود ایڈووکیٹ ، تنویر احمد قریشی ایڈووکیٹ ، سردار راشد لطیف ، سردار شہزاد عباسی ،راجہ عبدالحمید خان، سردار ابرار حبیب ، سردار امجد طفیل،سردار جمیل رحیم ،سردار شفقت شوکت کے علاوہ تماشیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سابق سیکرٹری جنرل محترمہ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے کھیل انتہائی ضروری ہے کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہوتے ہیں موجودہ دور میں ہمارے نوجوان انٹرنیٹ اور دوسری خرافات میں مبتلا ہیں ان حالات میں اس طرح کی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا ٹورنامنٹ انتظامیہ کا ایک قابل ستائش اور اہم کارنامہ ہے اس ٹورنامنٹ میں

ضلع سدہنوتی کی28ٹیموں نے حصہ لیا اُنھوں نے کہا کہPCBکا ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپن شپ اس کو ایک سپورٹس مین سردار ارشد مرحوم کے نام سے منسوب کرنا پرDCAکوٹلی پلندری کے صدر سید مصدق سبطین ،سیکرٹری جنرل سردار خلیل الرحمن اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ اُنھوں نے ٹورنامنٹ سردار ارشد مرحوم کے نام سے شروع کروایا ماسٹر ارشد مرحوم بہترین ٹیچر ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین اسپورٹس مین بھی تھے مرحوم اعلیٰ اوصاف ،اخلاق اور خداداد صلاحیتوں کے مالک تھے اُن کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہو گا اس موقع پرDCAکوٹلی/سدہنوتی کے سیکرٹری جنرل سردار خلیل الرحمن خان نے تمام مہمانان گرامی اور خاص طور پر مہمان خصوصی محترمہ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا کہ اُنھوں نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر ہماری حوصلہ افزائی کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved