پلندری،محمد ابراہیم خان ساکن کوٹ کوٹلی کی 27سالہ بیتی اپنی 06سالہ بچی کے ہمراہ لاپتہ ہوگئی ہے
  16  مئی‬‮  2018     |      کشمیر

پلندری (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محمد ابراہیم خان ساکن کوٹ کوٹلی کی 27سالہ بیتی اپنی 06سالہ بچی کے ہمراہ لاپتہ ہوگئی ہے تمام تر کوششوں کے باجود کوئی سراغ نہ مل سکا کہ میری بیٹی کہاں گئی محمد ابراہیم خان جن کا تعلق پلندری کے نواحی علاقہ کوٹ کوٹلی تحصیل پلندری ضلع سدہنوتی سے ہے پریس کلب سدہنوتی پہنچ گئے اوراپنی دُکھ بھری داستان سناتے ہوئے محمد ابراہیم خان نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی نازیہ بیگم جس کی عمر 27سال ہے وہ اپنی 06سالہ معصوم بیٹی

حجاب کے ساتھ گزشتہ روزگھر سے نکلی لیکن ابھی تک گھر واپس نہ آئی ہے واپس گھر نہ پہنچے پر اپنے تمام رشتہ داروں اور عزیز اقارب سے پتہ کرنے پر جب کوئی سراغ نہ ملا تو تھانہ پلندری میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کر وا دی ہے لیکن تاحال کوئی سراغ نہ لگ سکا کہ آخر میں میری بیٹی کہاں گئی ہے اُنھوں نے کہا کہ جب ہماری تلاش کی تمام تر کاوشیں ناکام ہوئی ہیں تو مجبور ہو کر پریس کلب پہنچا ہوں کہ شاید کہیں سے میری بیٹی بازیاب ہو جائے اس لیے بذریعہ پریس ریلیز اپیل کرتا ہوں کہ اگر کسی شخص کو میری بیٹی کے بارے علم ہو تو میرے نوٹس میں لائے اور اس پتہ پر اطلاع دے محمد ابراہیم خان ساکن کوٹ کوٹلی تحصیل پلندری ضلع سدہنوتی اور میرا رابطہ نمبر0348-5068862 ہے اس نمبر پر اطلاع دے کر ہماری مشکلات کا ازالہ کریں بیٹی کی گمشدگی پر گھر میں صف ماتم بچھا ہوا ہے اللہ رب العزت سے دُعا ہے کہ اللہ پاک میری بیٹی کی حفاظت فرمائے اور بخیر و عافیت واپس اپنے گھر پہنچائے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved