کون سی جنگ جیتی آپ نے؟ ہمارے پیسوں پر نوکریاں کرتے ہو جاوید ہاشمی نے ساری حدیں پار کر ڈالیں، چونکا دینے والا بیان
  16  مئی‬‮  2018     |     اہم خبریں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی سیاستدان جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ میں اس بات کا گواہ ہوں کہ فوج پچھلے پانچ سال سے نوازشریف کی حکومت کے پیچھے پڑی ہوئی ہے ۔ ملتان پریس کلب میں صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کاکہناتھا کہ ملک تاریخ میں اپنے کردار کی وجہ سے فوج کوکوئی بھی حق حاصل نہیں ہے ۔ نہ فوج نے یہ ملک بنایا اورنہ ہی کوئی جنگ جیتی۔ الٹا اس ملک کو تباہ کر دیا ۔ بلوچستان میں سیاسی جماعتیں بنا ئیں اور

اب یہ فوج چاہتی ہے کہ ہم کوئی بات بھی نہ کریں۔ دنیا بھر میں حکومتیں بنانے کا جو طریقہ رائج ہے فوج بھی وہی طریقہ اپنائے ۔ایک سول حکومت کے سامنے جھک کررہے اور اسے سیلوٹ کرے۔ آپ لوگ ہمارے پیسوں سے نوکری کرتے ہیں اور ہم پر ہی حکومت کرتے ہیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ کوئی دیکھے کہ جنرل راحیل شریف اور جنرل کیانی کے کتنے پلاٹ ہیں ،جب چلے جائیں گے تو ان کا بھی پتہ چل جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
20%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
80%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved