پاک فوج کا وہ کونسا جنرل ہے جو اس وقت روپ بدل کر شام میں جنگ لڑ رہا ہے؟ سابق آرمی چیف کے انکشاف نے ملک میں نیا پنڈوراباکس کھول دیا
  16  مئی‬‮  2018     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جنرل (ر) شاہد عزیز ایک غیر متوازن شخص ہیں۔مجھے معلوم ہے کہ وہ بطورِ میجر اور کرنل کیا کچھ کرتے رہے، وہ میرے رشتہ دار ہیں۔ ان کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں کہ وہ آج کل کہاں ہیں۔ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ داڑھی رکھ کر شام چلے گئے اور وہاں لڑتے ہوئے مرگئے، یہ شاہد عزیز ہیں۔کارگل ایشو سے متعلق نجی ٹی وی اینکر کے سوال پر پرویز مشرف

نے کہا کہ ان کی کتاب کو بطورِ حوالہ پیش نہ کریں، وہ ایک غیر متوازن شخص ہیں۔شاہد عزیز نہیں جانتے کہ آرمی ہمیں رازداری سکھاتی ہے۔ ایسے آپریشز کے لیے ساری دنیا میں ڈھنڈورا نہیں پیٹا جاتا،پروگرام میں انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے کوئی کارگل جیسا آپریشن کرنا ہے تو کیا ڈھنڈورا پیٹ کر کرنا ہے ؟ تاکہ بھارت بھی وہاں آجائے اور ہم آپریشن کر ہی نہ سکیں۔صرف انہی کو بتایا جاتا ہے جن کو بتانا ضروری ہوتا ہے ورنہ اور کسی کو نہیں بتایا جاتا۔ سول انتظامیہ کے علم میں بھی لانا ضروری نہیں ہوتا۔ تاہم اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو آن بورڈ لیا گیا اور وہ سارے معاملے سے باخبر تھے۔ یہ نادردن ایریا کی ڈویژن کا کام تھا، دنیا کو بتانا ضروری نہیں تھا۔ :


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
12%
کوئی رائے نہیں
8%
پسند ںہیں آئی
31%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved