بریکنگ نیوز پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے نواز شریف کو 11ہزار وولٹ کا جھٹکا دیدیا ۔۔ عمران خان اور تمام انصافی کارکنان خوشی جھوم اٹھے
  16  مئی‬‮  2018     |     پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما میر ظفر اللہ جمالی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میر ظفر اللہ جمالی نے خود قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرنے کے بعد وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا نیب چیئرمین کو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے تعینات کیا۔ حکومت چیئرمین نیب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے تو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر استعفی دے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو برا بھلا کہا جا رہا ہے اور اسمبلی میں جھوٹ بولا گیا۔یاد رہے کہ میر ظفر اللہ جمالی 2013 ء کے عام انتخابات میں اپنے آبائی علاقے ڈیرہ مراد جمالی سے بطور آزاد امیدوار کامیاب ہوئے تھے ۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد میر ظفر اللہ جمالی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ خیال رہے کہ میر ظفراللہ جمالی کئی دہائیوں سے سیاست سے وابستہ ہیں۔ وہ 1996 ء سے 1997 ء تک وزیراعلیٰ بلوچستان رہے۔میر ظفر اللہ جمالی 2002 ء سے 2004 ء تک وزیراعظم کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ اپنے سیاسی دور میں انہوں پاکستان پیپلز پارٹی،، مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی۔ تاہم اب انہوں نے چئیر مین نیب کے معاملے پر نہ صرف خود مستعفی ہونے کا اعلان کیا بلکہ انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھی استعفیٰ دے دیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
88%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
13%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved