بریکنگ نیوز عمران خان کی فیصل آباد سے جیت یقینی!! ن لیگ کا کونسا رہنما تحریک انصاف میں شامل ،خبر نےنواز شریف کے ہوش اُڑا دیئے
  17  مئی‬‮  2018     |     پاکستان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نواز شریف کو بڑا جھٹکا!!عمران خان نےمسلم لیگ ن کی تگڑی وکٹ گرا دی،جان کر نواز شریف کے ہوش اُڑ گئے۔خبر کی تفصیل کےمطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی جماعت کو چھوڑ کردیگر جماعتوں میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور اب تک درجن بھر لیگی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں جبکہ ن لیگ کے بڑے رہنما چوہدری نثار تاحال نواز شریف سے نارا ض ہیں اورتاحال دونوں رہنماؤں کے درمیان معاملات طے نہیں پا ئے ہیں۔

ایسی صورتحال میں مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن قومی اسمبلی غلام رسول ساہی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔جہانگیر ترین کی ٹیم کے اکاونٹ سے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں عمران خان ،جہانگیر ترین اور غلام رسول ساہی بیٹھے ہوئے ہیں ۔ملاقات کے دوران رہنماؤں میں موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس دوران غلام رسول ساہی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔جہانگیر ترین کی ٹیم نے پیغام میں لکھا کہ جہانگیر ترین نے رمضان سے پہلے مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا دے دیا ۔جہانگیر ترین نے اپنے پرانے دوست اور فیصل آباد سے ن لیگ کے رکن اسمبلی غلام رسول کو تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے منا یا ۔‎


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved