خریداروں کےلیے خوشخبری ،سونامزیدسستاہوگیا
  16  مئی‬‮  2018     |      کاروبار

کراچی(آن لائن)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت11 ڈالر کی کمی سے1309 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 اور429 روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی۔جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر،ملتان،فیصل آباد،لاہور، اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 57 ہزار 500 اور فی د

س گرام سونے کی قیمت گھٹ کر49 ہزار 285 روپے ہوگئی،تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے770 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت660 روپے پرمستحکم رہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved