اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی افواہ وائرل
  16  مئی‬‮  2018     |      شوبز

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی فلم انڈسٹری کا شمار دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتا ہے اور اس سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کو دنیا بھر میں جانا پہچانا

جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے بارے میں چھوٹی سی خبر بھی منٹوں میں جنگل میں آگ کی طرح دنیا بھر میں پھیل جاتی ہے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل واٹس ایپ پر ایک پیغام تیزی سے وائرل ہوا تھا کہ اجے دیوگن شوٹنگ ختم کرکے مہابلیشور سے واپس آرہے تھے کہ دوران پرواز پائلٹ کی موت واقع ہونے سے ان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ میسیج دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگیا یہاں تک کہ مہابلیشور پولیس کو سامنے آکر اس واقعے کے بارے میں وضاحت دینی پڑی۔ مہابلیشور کی مقامی پولیس کے مطابق اجے دیوگن کے چارٹرڈ ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے سے متعلق افواہوں میں سچائی نہیں جب کہ پولیس پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ یہ پیغام سب سے پہلے کس نے بھیجا اور اس جعلی خبر کو پھیلانے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved