ریس تھری کا ٹریلر یوٹیوب پر چھا گیا
  16  مئی‬‮  2018     |      شوبز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم 'ریس تھری کا دلچسپ ٹریلر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔اس کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی ابتک یوٹیوب پر 5.7ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے

تاہم یہ تعداد وقت کے ساتھ مزید بڑھ رہی ہے۔دبنگ خان نے فلم ’ریس 3‘ کا ٹریلر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیا جسے ابتدائی 5 منٹوں میں ہی یوٹیوب پر ایک لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔ٹریلر میں فلم میں موجود تمام کرداروں کے ایکشن کو ڈائیلاگ کے ساتھ دکھایا گیا ہے جبکہ دبنگ خان کی ہر فلم کی طرح اس فلم کے ٹریلر میں بھی ڈائیلاگ کو خصوصی اہمیت دی گئی ۔فلم کا ٹریلر 3 منٹ 31 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں ایکشن مناظر کی بھرمار ہے۔ فلم ’ریس تھری‘ میں سلمان خان اور جیکولین فرنینڈزمرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، جیکولین فرننڈس ،ڈیزی شاہ، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور پوچا ہیکڈے شامل ہیں۔ریس تھری کا ٹریلر یوٹیوب پر چھا گیاواضح رہے یہ فلم ریس کی تیسری کڑی ہے جو عید الفطر پرسینماگھروں کی زینت بنے گی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved