انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، کونسے کھلاڑی شامل کئے گئے؟ جان کر ہی آپ یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں
  16  مئی‬‮  2018     |      سپورٹس

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلش ٹیم کی کپتانی جو روٹ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جونی بیرسٹو، ڈوم بیس، سٹورٹ براڈ، جوس بٹلر، الیسٹر کک، ڈیوڈ ملان، بین سٹوکس، مارک سٹون مین، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔ انگلینڈ کے قومی سلیکٹر ایڈ سمتھ نے 33 سالہ الیسٹر کک پر خوب اعتماد کا اظہار کیا ہے جو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں شدید مشکلات کا شکار رہے تھے ۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں کی 4 اننگز میں صرف 23 رنز بنائے تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved