کانز ریڈ کارپٹ پر ماہرہ خان کا شاندار ڈیبیو
  16  مئی‬‮  2018     |      سپورٹس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہرہ خان وہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جو میک اپ برینڈ لوریل کی سفیر کے طور پر کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔ماہرہ خان نے اپنی پہلی کانز ریڈ کارپٹ واک کے دوران اطالوی ڈیزائنر البرٹا فیریٹی کا سیاہ رنگ کا گاؤن زیب

تن کیا۔وہ اپنے اس انداز کی تصاویر انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کرتی رہیں۔رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان نے اپنی ریڈ کارپٹ واک کے دوران کسی اور جوڑے کو پہننے کا انتخاب کیا تھا، تاہم ان کے سامان کو کسٹم حکام کی جانب سے کلیئرنس نہیں ملی۔جس کے بعد انہوں نے یہ گاؤن پہننے کا فیصلہ کیا۔ماہرہ خان کانز میں اپنی آمد کے بعد سے اب تک اپنے ہر انداز کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہی ہیں۔کانز ریڈ کارپٹ واک کے بعد انہوں نے جوپرڈ پارٹی کے لیے بھی نہایت منفرد لباس پہننے کا انتخاب کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کے ساتھ ساتھ اس ریڈ کارپٹ پر بولی وڈ اداکارہ اور فیشن آئکن سونم کپور آہوجا بھی جلوہ گر ہوئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved