کینیڈین وزیراعظم نے ایک بارپھر رمضان کے آغاز پر مسلمانوں کا دل جیت لیا
  17  مئی‬‮  2018     |     دنیا

ٹورنٹو (نیوز ڈیسک) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔جسٹن ٹروڈو نے بذریعہ ٹوئٹر مسلمانوں کو ایک ویڈیو پیغام دیا اور کہا کہ میری اور میری اہلیہ

کی طرف سے بابرکت اور پرامن رمضان مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ایک ایسا مہینہ ہے جس میں لوگ رحم دلی، تشکر اور فراغ دلی کے بنیادی اقدار پرغور کریں گے۔کینیڈین وزیراعظم کا اپنے پیغام میں کہنا تھاکہ رمضان میں لوگ مساجد اور گھروں میں جمع ہو کر عبادت کرتے ہیں، یہ وہ ماہ ہے جو یاد دلاتا ہے کہ ہم دوسروں کی ضروریات کوترجیح دیں۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم یہاں کی مسلم کمیونٹی اور کینیڈا کے لیے اْن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور وہ رمضان المبارک کی آمد پر بہت خوش ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved